ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / نیوزی لینڈ سے ہارا ہندوستان، ارجنٹینا سے آج ہوگا مقابلہ

نیوزی لینڈ سے ہارا ہندوستان، ارجنٹینا سے آج ہوگا مقابلہ

Fri, 01 Jul 2016 22:07:17    S.O. News Service

والیں سیا،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بھارتی مرد ہاکی ٹیم کو 6 ممالک کے ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 0-1کی شکست سے دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ٹیم اب کل ارجنٹینا سے بھڑے گی۔کل رات ہونے والے میچ میں میچ کا واحد گول 18ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کے اسٹیفن جینیس نے کیا۔ہندوستان کو ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں جرمنی کے خلاف 0-4سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اگلے میچ میں ٹیم نے سخت مقابلے میں آئرلینڈ کو 2-1سے شکست دی۔ہندوستانی ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر چل رہی ہے اور ایک جیت اور دو شکست کے بعد اس کے صرف تین پوائنٹس ہیں۔اولمپک چمپئن جرمنی اور ارجنٹینا دو دو جیت سے چھ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ سپین کے دو میچوں میں تین پوائنٹس ہیں۔ہندوستان کو اگر خطابی دوڑ میں بنے رہنا ہے تو سردار سنگھ اور ان کے ساتھیوں کو کل ارجنٹینا کو ہر حال میں ہرانا ہوگا۔عالمی درجہ بندی میں ہندوستان فی الحال پانچویں جبکہ ارجنٹینا ساتویں نمبر پر ہے۔ارجنٹینا کے خلاف اگرچہ ہندوستان کی راہ آسان نہیں ہوگی کیونکہ ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے. بھارت کو اگر ارجنٹینا کو ہرانا ہے تو کارکردگی میں تسلسل لانی ہوگی اور غلطیوں سے بچناہو گا۔ہندوستانی ٹیم اپنے آخری راؤنڈ رابن میچ میں اتوار کو سپین سے بھڑے گی۔یہ ٹورنامنٹ اگست میں ہونے والے ریو اولمپکس کی تیاریوں کو دیکھتے ہوئے کافی اہم ہے۔


Share: